8070 web portal online registration – آٹا ویب پورٹل

8070 web portal online registration – آٹا ویب پورٹل

The government of Punjab Announced Ramzan Package for poor people. Those Families’ incomes of less than Rs.60000/ are eligible for this offer. This is the best opportunity for people to get Free Atta in Ramzan.

8070 Atta Web Portal
پنجاب حکومت کی طرف سے سے رمضان المبارک میں کم آمدن والے افراد کے لیے ریلیف پیکج کا بڑا اعلان کردیا گیا۔جس میں کم آمدن والے افراد کو کو تین تھیلے آٹے کے فری میں ملیں گے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے عوام کے لیے یہ ایک بہترین اقدام ہے یہ اقدام نگراں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اپنے دفتر میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کے دوران نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رمضان کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔اس اجلاس میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کا ایک تاریخی
فیصلہ کیا گیا اس فیصلے کے مطابق اہل افراد کو 3 تھیلیاں آٹے کی مفت فراہمی کی جائے گی۔

مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار

اس ماہ رمضان میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ساٹھ ہزار سے کم آمدن والے خاندانوں کو آٹے کے 3 مفت تھیلے فراہم کی جائیں گی جن کی حکومت پنجاب کی طرف سے سے منظوری دے دی گئی ہے اور باقاعدہ تقسیم کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔آٹے کے حصول کے لیے شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ تقریبا 10 کروڈ افراد اس ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس پیکج کے لئے مجموعی طور پر 64 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کی رجسٹریشن کا آغاز 15 مارچ سے شروع ہو چکا ہے۔ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت دیئے جانے والا آٹا مختلف گروسری اسٹورز،ٹریکنگ پوائنٹ اور یوٹیلیٹی سٹور پر دستیاب ہوگا جبکہ آٹے کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

آٹے کی تقسیم کے لئے سافٹ وئیر کی تیاری۔

اجلاس میں مزید پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے گندم کے آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کے لئے سافٹ وئیر کی تیاری کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر خاندان آٹے کا خصوصی پیکج حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ خاندانوں کو رمضان ریلیفٹ پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ڈی پی او اور آر پی اوز اپنے اپنے ضلع میں اس پروگرام کی نگرانی کریں گے اور ریلیف پیکج کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے میں مدد فراہم کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزراء, چیف سیکرٹری, پولیس اور انتظامیہ اس نیک کام کی کامیابی کیلئے میدان میں ہونگے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر جمال ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اس کے علاوہ مزید سیکرٹری خوراک نے پیکیج کی خصوصیات کے بارے میں بتایا۔

مفت آٹا سکیم 8070 پر آن لائن رجسٹریشن کروانے کا طریقہ۔

آٹا سکیم میں رجسٹریشن کروانے کے لیے درخواست گزار کے پاس رجسٹر موبائل نمبر اور شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ مفت آٹا سکیم میں آن لائن رجسٹریشن بھی کروائی جا سکتی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے علاوہ 8070 پر میسج بھیج کر بی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں.

آٹا ویب پورٹل  8070 رجسٹریشن کروانے کا طریقہ ۔

سب سے پہلے اپنے موبائل کے میسجز میں جائیں۔
نیو میسج میں جا کر ATTA لکھیں اسکے بعد شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور 8070 پر بھیج دے۔
.کچھ ٹائم کے بعد آپ کو ایک تصدیقی میسج موصول ہو جائے گا جسمیں آپکی اہلیت کے بارے میں بتا دیا جائے گا

8070 Web Portal Registration:

  • For Registration on 8070 web Portal Follow these Steps:
  • Open Your Messaging App
  • Click On New Message.
  • Write ATTA<space>CNIC and send To 8070.

After some Time, You will receive Message about your Eligibility Status.